!پڑھنا، لکھنا، بولنا سب آئے گا

انگریزی سیکھنے کیلئے ایک آسان ایپ

آسان انگلش پاکستانی اساتذہ اور ماہرین لسانیات کی جانب سے انتہائی احتیاط سے تیار کی گئی ایپ ہے جو ابتدائی انگریزی سیکھنے میں مدد کرتی ہے۔

ایپ کے فیچرز

مندرجہ ذیل خصوصیات کی بنا پر آسان انگلش ایپ باقیوں سے مختلف ہے

ایک ایسی ایپ جو پاکستانی صارفین کیلئے بالخصوص ایک مکمل اردو اور انگریزی انٹرفیس کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔

یہ ایپ 6 مقامی زبانوں میں سپورٹ فراہم کرتی ہے

اردو، پنجابی، پشتو، سرائیکی، سندھی اور بلوچی۔

انگریزی زبان سیکھنے کے بارے میں آپ کے رویے کا جائزہ لینے اور آپ کے سیکھنے کے طریقوں کو بہتر بنانے کی خاطر آپ کو موزوں رہنمائی فراہم کرنے کے لیے سوالنامہ۔

فلیش کارڈز کے ساتھ بہت تیزی سے نئے ذخیرہ الفاظ کو سیکھنے میں آسانی (امریکی تلفظ، تصاویر اور اردو کی مدد سے)۔

نوٹیفیکیشنز کے ذریعے حاصل کیجئے ٹرینڈنگ موضوعات پر مبنی روزانہ زبان سے متعلق مفید ٹپس۔

لیول سسٹم – جتنا آپ پڑھتے جائیں گے، آپ کا لیول اُتنا ہی بڑھتا جائے گا (جیسا کہ اس سے آپکو اضافی اختیارات اور سرٹیفکیٹ تک رسائی حاصل ہوتی جائے گی)۔ اگلے لیول کو غیر مقفل کرنے کے لیے آپ ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

آپ کو مصروف رکھنے، تفریح ​​فراہم کرنے اور آپ کی زبان کی مہارت کو بڑھانے کے لیے روزانہ کی چیک لسٹ۔

ہر سبق کے ساتھ مشغول رکھنے والے کوئزز؛ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ اگلے سبق پر جانے سے پہلے پچھلے سبق سے کچھ سیکھ چُکے ہیں۔

مرحلہ وار سیکھنے کے سسٹم کے تحت پچھلے اسباق کو مکمل کرنے کے بعد اگلے اسباق کو غیر مقفل کر کے سیکھیں اور پڑھیں۔

اپنے سفر کے اختتام پر آسان انگلش ٹیم کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

!پڑھنا، لکھنا، بولنا سب آئے گا

دوسرے پلیٹ فارمز کے برعکس، جو ہماری سماجی و ثقافتی روایات کی پاسداری نہیں کرتے، ہم ایسا مواد فراہم کرتے ہیں جو پاکستانی طالب علم کے لیے بہترین ہے۔

  1. بے شمار پریمئم کورسز کے ساتھ اپنی انگریزی کو بہتر بنائیں۔
  2. انگریزی کے مختلف پہلوؤں پر مختصر کورسز، بشمول سننا، بولنا، پڑھنا اور لکھنا سکھانے والے کورسز۔
  3. پاکستانی اور اسلامی اقدار و روایات کو مدنظر رکھ کر تیار کردہ مواد۔
  4. مغربی ایپس کے برعکس، ہمارا مواد 100% اسلامی مطابقت رکھتا ہے، جو اس ایپ کو مسلمانوں کے لیے حلال اور انکی ذہنی موافقت کے مطابق بناتا ہے۔
  5. ویڈیو کریش کورسز جو آپ کو اردو میں انتہائی آسان انداز میں سکھاتے ہیں۔
  6. ہمارے روزانہ کی بنیاد پر الفاظ کی ٹِپس کے ساتھ اپنے ذخیرہ الفاظ کو بہتر بنائیں۔
  7. پُر اثر انداز میں انگریزی سیکھنے کے لئے مشغول رکھنے والی مختصر کہانیاں اور آرٹیکلز۔
  8. سِسٹیمیٹک پراگریس کے ساتھ تیار کردہ کورسز (بنیادی سے ایڈوانس لیول تک) جس میں شامل ہے ایک آسان درجہ بندی جس کی آسانی سے پیروی کی جا سکتی ہے (مثال کے طور پر کورس > عنوانات > اسباق > کوئزز)۔
  9. کھیل کھیل میں سیکھیں کوئزز کے ساتھ، اگلے لیول میں کوالیفائی کرنے کیلئے۔
  10. تلفظ پر مرکوز ایپ جس میں بہتر تفہیم کے لیے آڈیو-ویژوئل سپورٹ موجود ہے۔

ہمارا انتخاب کیوں کیا جائے؟

آسان انگلش پاکستانی معاشرے کے ثقافتی اصولوں اور اقدار کی پیروی کرتی ہوئی پاکستانی ایپ ہے۔ آسان انگلش ایپ کو مشہور انگریزی ایپس پر مسابقتی برتری حاصل ہے۔

Duo Lingo

Hello English

نام

اسلامک کمپلائنس

خاص طور پر پاکستانی لوگوں کی ذہنیت کے مطابق ڈیزائن کردہ

کم

درمیانے

کم ترین

ریٹس

اردو انٹرفیس

اشتہارات کے بغیر

روزانہ کا پلانر

امریکہ میں ڈیزائن کردہ

انڈیا میں ڈیزائن کردہ

پاکستان میں ڈیزائن کردہ

مُلک

لیولز سسٹم

جانچنے کیلئے سوالنامہ

پی ایچ ڈی ماہرین کی شمولیت

اردو میں مدد

بلوچی میں مدد

پنجابی میں مدد

سرائیکی میں مدد

پشتو میں مدد

سندھی میں مدد

سرٹیفیکیشن پروگرام

ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے آغاز کیجئے

انگریزی پڑھے، لکھنے، بولنے کیلئے ابھی ڈاؤن لوڈ کریں۔

عمومی طور پر پوچھے جانے والے سوالات

یہ ایپ امریکی تلفظ کے ساتھ امریکی الفاظ کے ہجوں کے نظام کی پیروی کرتی ہے۔

ایپ کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز کے انگریزی ماہرینِ لسانیات نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس کے مصنفین انگریزی کو دوسری زبان (ESL) کے طور پر پڑھانے اور سیکھنے میں ماہر ہیں۔

اس ایپ کا مواد ایم ایس انگلش کی ماہر لسانیات، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز, اسلام آباد کی صبا گل احسان خان نے ترتیب دیا ہے۔ صبا کو ایک بین الاقوامی اسکول میں انگریزی بطور دوسری زبان پڑھانے کا چار سال کا تجربہ ہے۔ اس مواد کو انگریزی زبان کو مؤثر طریقے سے سیکھنے کی اہم ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ عرب اوپن یونیورسٹی کے ڈین آف انگلش ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شاجو نلکارا اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر وینا وجیا نے سوالناموں کے مواد کے میعاری ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ ہر شخص اور اُسکی لگن پر منحصر ہے۔ اوسطاً، ایپ کے ذریعے سیکھنے کے ایک ماہ کے دوران آپ کو سننے، بولنے، لکھنے اور پڑھنے کی مہارت کو نمایاں طور پر بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انگریزی سیکھنا ایک زندگی بھر کا عمل ہے۔ تاہم، آسان انگلش کی مدد سے، آپ تقریباً ایک ماہ میں بنیادی چیزیں سیکھ سکتے ہیں۔

ایپ میں مفت اور ادائیگی والے مواد، دونوں موجود ہیں۔

ہمارا ایک اختیاری ماہانہ سبسکرپشن پیکج ہے جس کی قیمت صرف 1500 روپے فی ماہ ہے جو ہمارے تمام پریمئم کورسز تک خصوصی رسائی کی اجازت دیتا ہے۔ متبادل طور پر، آپ اپنی پسند کے انفرادی کورسز کو ایک مرتبہ کی ادائیگی کے ساتھ بھی سبسکرائب کر سکتے ہیں۔

روایتی اداروں اور اکیڈمیوں کے مقابلے میں جو تقریباً 15000 روپے ماہانہ سے شروع ہو کر 50,000 روپے ماہانہ تک تقریباً ہر طرح سے بھاری چارجز لیتے ہیں، وہ بھی صرف ایک استاد کے ساتھ بغیر درست پیش رفت کی ٹریکنگ کے۔ اِس كے برعکس ہماری ایپ کہیں زیادہ آسان، سَستی اور صارف دوست ہے۔

یہ ایپ استعمال میں بالکل محفوظ، ایس ایس ایل کےذریعے ڈیتا کے لئے مکمل طور پر محفوظ کردہ ہے۔ 

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ ہم آپ کی معلومات کی کتنی حفاظت کرتے ہیں، آپ ہماری پرائیویسی پالیسی بھی پڑھ سکتے ہیں۔

ہم آپ کی معلومات کسی بھی تیسرے فریق کو فروخت نہیں کرتے۔

ادائیگیوں کے تحفظ کے حوالے سے، ہم تمام ادائیگیوں کو محفوظ چینلز کے ذریعے پروسیس کرتے ہیں، بشمول گوگل والٹ اور ایپل پے سروسز کے۔ ہم آپ کے ڈیبٹ کارڈ کی معلومات کو محفوظ نہیں رکھتے، فریق ثالث کے مرچنٹس محض اس معلومات کو پراسس کرتے ہیں۔

آپ کی رائے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ آپ info@asanenglish.com پر رابطہ کر سکتے ہیں اور ہم جلد از جلد آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

انگریزی سیکھنے کیلئے ایک آسان ایپ

آسان انگلش پاکستانی اساتذہ اور ماہرین لسانیات کی جانب سے انتہائی احتیاط سے تیار کی گئی ایپ ہے جو ابتدائی انگریزی سیکھنے میں مدد کرتی ہے۔